لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟

لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟

کابل (نیاٹائم ویب ڈیسک ) طالبان  نے افغانستان میں  لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے ، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد طالبان کی جانب سے  لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے اور عالمی برادری کی طرف سے افغان حکام سے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور  دیا گیا ہے ،

 

جبکہ افغان طالبان  کی عبوری حکومت  نے  لڑکوں کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے تھے اور پرائمری تک بچیوں کو بھی سکول جانے کی اجازت  مل گئی  ہے لیکن  افغان رہنماؤں کی جانب سے سیکنڈری سکول، کالجز اور جامعات کی لڑکیوں کو پالیسی بننے تک گھر پر رہنے کا کہا گیا تھا ۔اس حوالے سے  طالبان  کے ترجمان نے بتایا تھا  کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے باقاعدہ ایک  پالیسی مرتب  کی جائے گی اور اس کے بعد  طالبات کے لیے سیکنڈری سکول اور جامعات کھول دیے جائیں گے۔

 

اب افغانستان کی وزارت داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ بہت جلد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔افغان وزرات داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی  نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے سکول کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان وزارت تعلیم کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق بہت جلد تمام جامعات اور سیکنڈری سکول دوبارہ کھول دئیے جائیں گےجس  کے بعد خواتین اساتذہ  نوکریوں پر اور لڑکیاں دوبارہ  تعلیمی اداروں  میں چلی جائیں گی۔

 

داعش کا صفایا کریں گے