• Wednesday, 20 October 2021
لاہور : روہی نالے میں شگاف ، گندا پانی گھروں میں داخل

لاہور : روہی نالے میں شگاف ، گندا پانی گھروں میں داخل

لاہور ( نیا ٹائم ) صوبائی دارالحکومت میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز سے جاری ہے ۔ مسلسل بارش کے بعد نالے میں شگاف پڑ گیا ، گندا پانی گاؤں میں داخل ہو گیا ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ،مسلسل بارش کے باعث کاہنہ میں روہی نالے میں شگاف پڑ گیا ۔ گندے نالے کا پانی گاؤں میں داخل ہو گیا ۔ لوگوں نے گندے پانی سے بچنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی ۔ دوسری جانب وادی نیلم ، خیبر پختونخوا سمیت اپر پنجاب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ وادی نیلم اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے بعد نالہ جاگراں میں شدید طغیانی آ گئی ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اٹھمقام کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ مالاکنڈ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے بعد دریائے سوات میں بھی طغیانی آ گئی ۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد ،بالئی اور وسطی پنجاب ، زیریں سندھ ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

لاہور : روہی نالے میں شگاف ، گندا پانی گھروں میں داخل

لاہور : روہی نالے میں شگاف ، گندا پانی گھروں میں داخل