• Wednesday, 20 October 2021

لاہور کا مشہور بٹ کڑاہی واقعی سیل کردیا گیا؟ نیا ٹائم کے نذرا بھٹی سچ سامنے لے آئے

ہم سب یہ سن کر شدید پریشان تھے کہ لاہور کا محبوب ترین بٹ کڑاہی ریسٹورینٹ مردہ جانوروں کا گوشت بیچنے کی وجہ سے سیل کردیا گیا۔

لیکن اصل میں ہم سب یہ بات ماننے میں متذبذب تھے کیونکہ بٹ کڑاہی لاہور کے چند پرانے اور نہایت قابل اعتماد ناموں میں سے ایک ہے۔ لہذا نیا ٹائم کی طرف سے نذرا بھٹی نے حقیقت جاننے کا فیصلہ کیا، اور جیسا کہ ہم سب نے سوچا تھا، انٹرویوز کے بعد یہ سامنے آیا کہ بٹ کڑاھی درحقیقت کورونا لاک ڈاون کے دنوں میں ان ڈور ڈائننگ کی وجہ سے بند کیا گیا تھا-

بالآخر، جیسے ہم سب کی توقع تھی، وہی نتیجہ سامنے آیا کہ بٹ کڑاہی نے اپنا روایتی مقام نہیں کھویا ہے۔