• Saturday, 04 December 2021
لاہور میں پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ

لاہور میں پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ

لاہور(نیاٹائم ) لاہورمیں بڑھتی ہوئی سموگ سے نمٹنے کیلئے بلدیاتی حکومت نے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ سے متعلق فیصلہ کیا ہے۔

 

کمشنر لاہور کا بتانا ہے کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے پیش نظر یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی اور ایک مہینے کیلئے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول سپلائی کیا جائے گا ۔جب کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کاآغاز کیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے چیف ٹریفک آفیسر لاہور سموگ کو ڈینگی اور کورونا سے زیادہ بڑا معاملہ کہہ چکے ہیں۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران چیف ٹریفک آفیسر لاہور کا کہنا تھا کہ سموگ ڈینگی اور کورونا سے بڑا مسئلہ ہے جس پر جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ سموگ پر فوری اقدامات کے ساتھ لانگ ٹرم پلا ن بھی کرنا ہوگا۔


خیال رہے کہ ملک بھر اور اس وقت سموگ کےمسئلے نے سر اٹھایا ہوا ہے اور فضائی آلودگی میں لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کا پہلا نمبر ہے جسکی وجہ سے انتظامیہ حرکت میں آئی ہے اور سموگ سے نمٹنے کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کی صحت کو خراب ہونے سے بچایاجاسکے۔

 

لاہور کی سڑکوں پر کس کاقبضہ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ