• Wednesday, 20 October 2021
لاہور میں بارش کب ہوگی؟

لاہور میں بارش کب ہوگی؟

 لاہور(نیا ٹائم ویب ڈیسک): لاہور کا موسم خشک اور گرم رہا،سورج اور بادلوں نے وقفے وقفے سے آنکھ مچولی کھیلی۔شہرمیں سورج کی تیزکرنوں نے گرمی کا پارا بڑھا دیا،درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی اور ہوا میں نمی کاتناسب84 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے اہم پیشگو ئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کا موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان 30 فیصد ہے۔فضا میں سموگ کی مقدار 158 ریکارڈ کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔