• Thursday, 09 December 2021
لاہورئیے کہیں مردہ مرغیاں تو نہیں کھا رہے؟

لاہورئیے کہیں مردہ مرغیاں تو نہیں کھا رہے؟

لاہور(نیاٹائم)لاہور کی بڑی مارکیٹوں میں چکن سپلائی کی چیکنگ، بیمار اور مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا سپلائر پکڑا گیا۔۔

 


ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کےمطابق مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کرنے پر کارروائی کی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت انسانی صحت کے لیے بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

 

رفاقت علی نسوانہ کا کہنا تھا کہ مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر نے کے لیے بھیجوا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھاٹی کا مزید کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں تاکہ کسی قسم بھی قسم کےغلط گوشت سےبچاجاسکے۔

 

کسٹم انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ