• Saturday, 04 December 2021
قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف حکمت عملی کیا؟

قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف حکمت عملی کیا؟

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستان کی قومی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں انڈیا کے ساتھ میچ کے لیے حکمت عملی بنالی ہے۔

 

ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم کی انتظامیہ نے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اُترنے کا فیصلہ کیا ہےاور انڈیا سے اہم میچ میں بھی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کا پلان کیا گیاہے۔

 

ذرائع کابتاناہے کہ فٹنس کےمسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی انڈیا کے خلاف کھیل سکتا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو ترجیح دیئے جانے کا بھی امکان ہے ،جبکہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث سہیل اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن میں شامل ہوں گے۔

 

ذرائع کےمطابق رات کے اوقات میں کھیلے جانے والے میچ میں اوس کا فیکٹر بھی الگ ہوگا۔

 

یاد رہےکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میںبھی بھرپورحصہ لےگی۔

 

‘بھنگی‘ نے یووی سنگھ کو جیل کی ہوا کھلا دی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ