• Saturday, 04 December 2021
قدیم ترین زیورات کہاں سےملے؟

قدیم ترین زیورات کہاں سےملے؟

مراکش(نیاٹائم ویب ڈیسک):شمالی افریقی ملک مراکش کے ساحل سے انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق زیوارات ڈیڑھ سو برس پرانے ہیں۔

 

ساحل سے ماہرین آثار قدیمہ کو ایسی سیپیاں ملی ہیں۔ جنہیں اندازے کے مطابق گلے کے ہاروں اور ہاتھ کے کنگن میں استعمال کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

قدیم ترین زیورات کہاں سےملے؟

ماہر آثار قدیمہ عبدل جلیل بوزوگر سیپیوں کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ اس وقت کے لوگ اپنا پیغام پہنچانے کےلئے زبان استعمال کر رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ سب علامتی چیزیں ہیں اور نشانات کی طرح اوزاروں کے برخلاف تبادلہ صرف زبان ہی کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مختلف مقامات سے ملنے والے ایک اندازے کے زیورات اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ اُنہوں نے دور دراز علاقوں تک سفر بھی کیا ہو گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ایسے ہی نوادرات مشرق وسطی سے لے کر افریقہ میں بھی ملے ہی لیکن ان کی عمر 35,000 سے 135,000 کےبیچ میں تھی۔

قدیم ترین زیورات کہاں سےملے؟

بوزوگر کی ٹیم میں مراکش کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ کلچرل ہیریٹیج کے ساتھ ساتھ امریکی ایریزونا یونیورسٹی اور فرانس کی انویسٹی گیشن سینٹر کے محققین بھی شامل ہیں۔ مراکش کے ماہرین آثار قدیمہ نےستمبر میں 120 سال پرانے اب تک کے سب سے زیادہ پرانے کپڑے بنانے والے آلات کی بھی دریافت کی تھی۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ