• Wednesday, 20 October 2021
فیصل آباد میں کورونا مزید کتنی جانیں لے گیا ؟

فیصل آباد میں کورونا مزید کتنی جانیں لے گیا ؟

 

فیصل آباد (نیا ٹائم )فیصل آباد میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ شہر میں مزید 60 مریض بھی سامنے آ گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 7فیصد رہا۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 909 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 8 سو75ہوگئی۔۔364 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔۔ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی جارہی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔