• Saturday, 04 December 2021
فلک شبیر کا نیا کونسا گانا ریلیز

فلک شبیر کا نیا کونسا گانا ریلیز

 

کراچی (نیا ٹائم ) گلوکار و موسیقار فلک شبیر نے اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ علیزے شاہ کے ساتھ پنجابی رومانوی گانا 'یاداں' ریلیز کر دیا ہے ۔ فلک شبیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکار پنجابی زبان سے کیا اور وہ اب تک 18 گانو ں سے زائد گانے ریلیز کرچکےہیں۔ فلک شبیر اورعلیزے شاہ نے چند روز قبل انسٹاگرام پر 'یاداں' کے ٹیزر اور تصاویر شیئر کی تھیں اور کہا تھا کہ ان کا گانا جلد ریلیز کیا جائے گا اور اب انہوں نے گانا ریلیز کردیا ہے۔ ’یاداں‘ کو یوٹیوب پر ’میسو مکس ریکارڈز‘ کے لیبل کے تحت ریلیز کیا گیا تھا اور گلوکار پہلے بھی اسی لیبل کے تحت اپنے گانے ریلیز کرچکے ہیں۔ یادوں کی شاعری بھی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ اس کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ہے

علیزے شاہ اور فلک شبیر کو 'یاداں' میں ایک رومانوی جوڑے کے طور پر دکھایا گیا ہے، لیکن ساتھ ہی علیزے شاہ کو ایک دوسرے شخص کے ساتھ رومانوی رشتے میں بھی دکھایا گیا ہے۔ گانے میں جہاں رومانوی مناظر شامل ہیں وہیں اس میں جذباتی مناظر بھی ہیں، دیکھنےوالوں نے گانے کی ویڈیو کو خوب سراہا ہے۔ گانے کے ٹیزر اور تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں نے علیزہ شاہ کی بھی تعریف کی۔ علیزے شاہ اور فلک شبیر پہلی بارگانے میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ اس سے قبل گلوکار نے اپنی اہلیہ سارہ خان سمیت دیگر اداکاراؤں اور ماڈلز کے ساتھ گانے ریلیز کیے تھے۔

فلک شبیر کے کئی گانے بھارتی پنجابی فلموں سمیت بالی ووڈ فلموں کا بھی حصہ ہیں جب کہ پنجابی میں گانے کی وجہ سے ان کے مداح بھارتی پنجاب میں بھی موجود ہیں۔ فلک شبیر کے مقبول گانوں میں 'زندگی، درد کہانی، ماہی وے، یار ملا دے، جا بے وفا، وچھوڑا اور تیرا ساتھ ہو' اور دیگر شامل ہیں۔فلک شبیر نے 2008 میں گلوکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے جولائی 2020 میں معروف اداکارہ سارہ خان سے شادی کی اور گزشتہ ماہ اکتوبر کے شروع میں ان کے ہاں پہلی اولاد ہوئی۔ سارہ خان اور فلک شبیر کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام انہوں نے علیانہ فلک رکھا۔

 

وراثت میں حق ،،، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ