• Wednesday, 20 October 2021
فلک اور سارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

فلک اور سارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

 

کراچی (نیا ٹائم ) پاکستان کےمعروف گلوگارفلک شبیراورمقبول اداکارہ سارہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرگلوکارفلک شبیرکی طرف سےاپنےاور سارہ خان کے ہاتھ کے ہمراہ بچی کے ہاتھ کی تصویرشیئر کرتےہوئےمداحوں کو والدین بننےبارے خوشخبری دی ۔ فلک شبیرنےاپنی پوسٹ میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارکباد دی اوریہ لکھا کہ آج اس مبارک دن کےموقع پراللّہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی جیسی رحمت سےنوازا ہے۔ فلک شبیر نے اپنی پوسٹ میں اپنی بیٹی کی پیدائش پرمحسوس کی جانے والی خوشی کااظہارکیا اورمداحوں کواپنی بیٹی کی محبت بارےآگاہ بھی کیا۔فلک شبیرنےاس خوبصورت موقع پراللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیٹی کے نام کے متعلق بتاتےہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیٹی کا نام 'عالیانہ فلک' رکھا ہے۔گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں شائقین کی جانب سے ملنے والی دعاؤں اور محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ رواں سال جون میں سارہ خان نے خوشخبری سنائی تھی کہ ان کے ہاں چھوٹے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے۔