• Wednesday, 20 October 2021
ففٹی ففٹی کے ماجد جہانگیر کی بھی حالت نازک

ففٹی ففٹی کے ماجد جہانگیر کی بھی حالت نازک

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)ایک اور معروف فنکار نے وزیراعظم عمران خان سے مالی مدد کی اپیل کردی ہے۔۔ڈرامہ سریل ففٹی ففٹی کے مشہور زمانہ اداکار ماجد جہانگیراس وقت فالج کے مرض میں مبتلا ہیں اور دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد جہانگیر کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے مدد کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا،اداکار نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علوی کو بھی پیغام بھیج چکا ہوں۔۔ ماضی کے معروف فنکار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ ہمسائے گھر میں کھانے کو کچھ بھیج دیں تو کھالیتے ہیں ورنہ میں فالج کی وجہ سے کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوں۔۔ماجد جہانگیر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی اپنی فنکار برادری نے بھی انہیں بھلادیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل معروف کامیڈین عمرشریف بھی انتقال کرگئے تھےتاہم عمر شریف کو حکومت سندھ اوروفاق کی جانب سے مدد فراہم کی گئی تھی لیکن وہ جرمنی کے ایک ہسپتال میں دم توڑگئے تھے۔

 

عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری