• Saturday, 04 December 2021
فضائی آلودگی سے سالانہ کتنی اموات ؟

فضائی آلودگی سے سالانہ کتنی اموات ؟

جرمنی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) یورپی ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال یورپ میں تین لاکھ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے   قبل از وقت موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ای ای اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی نے یورپ میں اموات کی تعداد میں کمی کی ہے۔ اموات کی شرح میں 10 فیصد کمی کے باوجودفضائی آلودگی ایک سال میں 3 لاکھ افراد کو ہلاک کرتی ہے۔یورپی ماحولیاتی ایجنسی کو امید ہے کہ اگر یورپی یونین عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہوا  ائیر کوالٹی کی ہدایت پر عمل  کرتی ہے تو ہلاکتوں کی تعداد آدھی  ہو  سکتی ہے۔

 

یورپی یونین کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد میں آئندہ سال کے لیے کمی ہو سکتی ہے۔ کیونکہ یورپ اور پورے براعظم میں ہوا کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے ننھے ذرات پھیپھڑوں میں داخل ہو کر 1990 کے اوائل میں  یورپ میں 10لاکھ لوگوں کی ہلا کتوں کی وجہ بنتی ہے ۔2005میں قبل از وقت اموات کی یہ تعداد نصف سے کم ہو کر 4لاکھ 50ہزار تک رہ گئی ہے ۔

 

2019میں پولینڈ میں فضائی آلودگی کی وجہ سے 39 ہزار اموات ہوئیں جو فی کس آبادی کے لحاظ سے بہت زیادہ تھیں۔فضائی آلودگی کو اکثر دل کی بیماری اور فالج سے قبل از وقت اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ اس کے بعد پھیپھڑوں کی بیماریاں اور کینسر آتے ہیں۔ بچوں میں ماحولیاتی آلودگی پھیپھڑوں کی نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے اور سانس کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے اور دمہ کے مرض  بھی  بڑھا سکتی ہے۔

 

موسمیاتی تباہی کے دروازے پردستک

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ