• Saturday, 04 December 2021
فرینکفرٹ،یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے تقریب

فرینکفرٹ،یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے تقریب

فرینکفرٹ،یوم استحصال کشمیرکی تقریب

دنیا بھرکی طرح پاکستانی قونصل خانہ فرینکفرٹ میںیوم استحصال کشمیرکی مناسبت سےتقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمظلوم کشمیری بہن بھائیوں سےاظہاریکجہتی کیا۔تقریب میں صدر پاکستان ،وزیراعظم اوروزیرخارجہ کےپیغامات شرکاء کوپڑھ کرسنائےگئے۔5اگست 2019 کو کشمیر کے  مسلمانوں کو اکثریت سے اقلیت میں بدلنے کے لئے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 37 کو تبدیل کیا گیا۔اور کشمیر کی جنت نظیر وادی کو سخت لاک ڈاؤن لگا کر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔ مظلوم کشمیریوں کو  بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم کردیا گیا۔دو سال مکمل ہونے پر اس دن کو دنیا بھر میں نہ صرف  پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بلکہ اعلی سرکاری سطح پر بھی  منایا گیا۔ قاری عبدالطیف چشتی نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی  قونصلر جنرل زاہد حسین نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ اقدامات اور بھارتی جارحانہ عزائم پر روشنی ڈالی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آواز کوکچلنے کے لئے 9 لاکھ قابض فوج تعینات کررکھی ہے اس کے علاوہ کرفیو لاک ڈاون اور کشمیری سیاسی قیادت کی نظر بندی پیلٹس گن کا استعمال جیسے گھناؤنے اقدام شامل ہیں تقریب میں کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔ قونصل خانے میں تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی

ٹیگز

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ