• Thursday, 09 December 2021
فردین خان کی پردہ سکرین پر واپسی

فردین خان کی پردہ سکرین پر واپسی

ممبئی ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) لیجنڈ اداکار فیروز خان کے صاحبزادے اور اداکار فردین خان 11 سال بعد دوبارہ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ، وہ 11 برس بعد نئی فلم کے لیے ممبئی پہنچ گئے ۔ اس سے قبل ادا کار فردین خان نے اپنی آخری فلم 2011 ء " دلہا مل گیا " میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ، جس کے بعد انہوں نے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔ ادا کار فردین خان کا کہنا ہے کہ فلم نگری سے دوری کی وجہ فیملی کے لیے وقت نکالنا تھا ، بچوں کی پیدائش کی پرورش پر وقت دینے کی وجہ سے اتنا وقت گزر گیا اور وہ مداحوں سے دور ہو گئے ۔ فردین خان نے بتایا کہ وہ اپنے آنے والی تھرلر فلم " وس فوٹ " میں جلو ہ گر ہوں گے ، ان کے ہمراہ رتیش دیش مکھ بھی فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ فلم کی شوٹنگ سے قبل ممبئی میں منعقدہ تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ شریک ہوئی ۔ جس دوران فردین خان مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، تاہم اب کی بار واپسی پر ان کا انداز شائقین کے لیے بالکل نیا ہو گا ۔ واضح رہے اس سے قبل فردین خان کافی فربہ اور موٹے تھے ، جس کی انہوں نے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں ۔ تاہم اب وہ فلم کی شوٹنگ کی تقریب میں کافی فٹ نظر آئے ۔ سنجے گپتا نے فردین خان کی فلم نگری میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ " میں بہت خوش ہوں فردین اور رتیش ان کے اس خاص پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے " جو 14 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ