• Thursday, 09 December 2021
فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت جرم قرار

فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت جرم قرار

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک)وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021ء کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔


فیڈرل منسٹر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ رولز میں پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی لیکن اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت جرم ہوگا اورگرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔


فیڈرل منسٹرکے مطابق پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے جب کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔


وفاقی وزیرامین الحق نے بتایا کہ رولز کے تحت انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو سٹریمنگ پرپابندی عائدہوگی۔۔ اسی بارے میںسوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے تابع ہوں گے۔


فیڈرل منسٹرآئی ٹی کا کہنا تھا کہ نئے رولز کودیکھتے ہوئےکسی بھی شخص کےبارے میں نیگیٹیو مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح دوسروں کی پرسنل لائف سے متعلق مواد پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ دوسری طرف پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کرنےجیسے مواد پربھی سخت گرفت ہوگی۔


امین الحق نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ادارے اور سروس فراہم کرنے والے کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے جب کہ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹویٹر اور گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے قانون کے تابع ہوں گے۔


فیڈرل منسٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد سوشل میڈیا اداروں پرجلد ازجلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہوگا جب کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کیلئے اپنا مجاز افسر بھی نامزد کریں گی۔

 

اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کی  منسوخی کا مطالبہ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ