• Wednesday, 20 October 2021
عوام کی جیبوں پر ڈاکہ کس نے ڈالا ؟ بلاول بھٹو نے سب بتا دیا

عوام کی جیبوں پر ڈاکہ کس نے ڈالا ؟ بلاول بھٹو نے سب بتا دیا

 

کراچی ( نیا ٹائم ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی ۔ پوری قوم رو رہی ہے لیکن حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جانے قوم کے اچھے دن کب آئیں گے ؟ بجٹ میں عوام کو ریلیف پہنچانے کا دعویٰ کرنے والے قوم کو بتائیں وہ دعوے کہاں گئے ؟ عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والےآج تاریخ کا مہنگا پٹرول بیچ کر اس کا بھی دفاع کر رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اربوں روپے جمع کر کے حکمران اپنے اللے تللوں میں اڑا دیں گے ۔