• Saturday, 04 December 2021
عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(نیاٹائم ) حکومت  نے ایک بار پھر  بجلی  کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو پریشان  کردیا ہے اس حوالے سے ذرائع  نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی  ہے جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ  68 پیسے کا  اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع  کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے  جس کا اطلاق آج سے ہی ہوگا ۔  ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت   کی جانب سے  پٹرول کی قیمت  میں اضافہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اس حوالے سے ذرائع  کا کہنا تھا کہ اوگرا  کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجوا دی گئی ہے ،ذرائع  نے یہ بھی بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی ہے۔

 

ڈالر ساتویں آسمان کو چھونے لگا‎

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ