عثمان بزدار

عثمان بزدار "نائیک" بن گئے

سیالکوٹ ( علی شاہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ ، متعدد افسران کو معطل کر دیا ۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مطابق سردار عثمان بزدار نے نااہلی، بدانتظامی اور عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت اور بدانتظامی پر اے سی سمبڑیال، سی او میونسپل کارپوریشن سمبڑیال کو معطل کر دیا ۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال، اے ڈی ایل آر سمبڑیال بھی معطل ہونے والوں میں شامل ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر  سیالکوٹ، سب رجسٹرار رورل ہیلتھ سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ کو بھی معطل کر دیا ۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ایکسیئن ایریگیشن مرالہ سب ڈویژن،  سی او تحصیل کونسل سیالکوٹ کو بھی معطل کر دیا گیا۔ سردار عثمان بزدار نے سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ، اسسٹنٹ لیڈی سپرنٹنڈنٹ سیالکوٹ جیل کو ناقص کارکردگی کی بنا پر معطل کر دیا گیا ۔ سی او تحصیل پسرور و ڈسکہ، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ بھی معطل کر دیا گیا ۔  ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تمام اضلاع کے سرپرائز دوروں کے ذریعے انتظامی معیار کا جائزہ لیں گے۔ سروس ڈیلیوری میں کوتاہی پر بزدار حکومت سخت ایکشن لے گی۔ عہدے پر وہی رہے گا جو عوام کے مسائل کا فوری حل فراہم کرے گا۔