• Saturday, 04 December 2021
عاطف اسلم کےانسٹا گرام پر قبضہ کس کا؟

عاطف اسلم کےانسٹا گرام پر قبضہ کس کا؟

 

لاہور(نیا ٹائم )معروف گلوکارعاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھوانا نےاپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور انہیں منفرد سالگرہ کی مبارکباد دی۔سارہ بھوانا نے عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر کالے لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کو انتہائی منفرد ، پیارا اور خوبصورت آدمی قرار دیا۔اپنے شوہر کے انسٹاگرام پر سارہ بھوانا کی انوکھی اور رومانٹک پوسٹ پڑھنے کے بعد ، اگرچہ بہت سے لوگ پہلے حیران ہوئے ، انہیں جلد ہی پتہ چلا کہ یہ پوسٹ اصل میں گلوکار نے نہیں بلکہ اس کی بیوی نے بنائی ہے۔گلوکار کی بیوی نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارکباد دی اور دعویٰ کیا کہ اس نے عاطف اسلم جیسا پیار کرنے والا شخص کبھی نہیں دیکھا۔سارہ بھوانا نے یہ بھی لکھا کہ عاطف اسلم کا ان سے شادی کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے ، انہوں نے لکھا کہ وہ اس سے پیارکرتی ہے اور ساتھ ہی اسے دنیا کا سب سے خوبصورت انسان بھی قراردیا انسٹاگرام پر ان کے شوہر کی پوسٹ پر درجنوں لوگوں نے تبصرے کیے ، ان کے لیے نیک خواہشات اور ان کی جوڑی کو بہترین قرار دیا۔سارہ بھوانا اور عاطف اسلم دونوں انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہیں جبکہ جوڑی کو بہت پسند بھی کیا گیا ہے۔دونوں کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کا پہلا بیٹا احد 2014میں پیدا ہوا تھا۔اس جوڑے کے ہاں دسمبر 2019 میں دوسرا بیٹا پیدا ہوا ۔رواں سال 28 مارچ کو شادی کی آٹھویں سالگرہ پر عاطف اسلم نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور نہ صرف اسے مبارکباد دی بلکہ اس سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا اور اسے زندگی کا لازمی حصہ قراردیا۔واضح رہے کہ عاطف اسلم اوران کی اہلیہ ایک دوسرے کوجنم دن پرہرسال مبارکباددیتے ہیں۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ