• Wednesday, 20 October 2021
عاطف اسلم اور زاویار اعجاز  کا پہلا ڈرامہ کونسا؟

عاطف اسلم اور زاویار اعجاز کا پہلا ڈرامہ کونسا؟

 

لاہور(نیاٹائم) معروف  اداکار نعمان اعجاز کے بڑے صاحبزادے  زاویار اعجاز اورنامورگلوکار عاطف اسلم نے ڈرامہ سیریل  ''سنگ مر مر'' کے سیکوئل سے اپنے کیرئر کاآغاز کردیا۔ ذرائع  کے مطابق گلوکار عاطف اسلم اسی ڈرامے  کےذریعے ٹی وی پر ڈیبیو  کریں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ زاویار اعجاز ’سنگ مرمر‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ڈرامے میں ان کے والدنعمان اعجاز بھی مرکزی کردار میں نظر آئینگے. مذکورہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، کبریٰ خان، عاطف اسلم، ثانیہ سعید، سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی اپنے فن کامظاہرہ کررہے ہیں۔