• Wednesday, 20 October 2021
طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور ( نیا ٹائم ) محکمہ موسمیات نے ستمبر کے آخری ہفتے میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والے طوفان کے باعث سندھ میں طوفانی بارشیں آ سکتی ہیں ۔ کراچی میں رواں برس سب سے زیادہ بارشیں برسنے کا امکان ہے ۔ پنجاب میں بھی موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 24 ستمبر اور 30 ستمبر تک طوفانی بارشوں کے 3 سپیل ہو سکتے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 20 ستمبر تک بارشوں کا پہلا سپیل ، 20 سے 24 تک دوسرا جبکہ 30 ستمبر سے بارشوں کا تیسرا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے ۔ مغرب سے آنے والی ہواؤں اور مشرقی ہواؤں کے ملاپ سے شدید بارشیں ہو سکتی ہیں ۔ تاہم طوفانی بارشوں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ میں برسے گا جبکہ شمالی پنجاب  میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔