طالبان نے پنج شیر حوالے کرنے کے لیے 4 گھنٹے کی مہلت دیدی ، عرب میڈیا کا دعویٰ

طالبان نے پنج شیر حوالے کرنے کے لیے 4 گھنٹے کی مہلت دیدی ، عرب میڈیا کا دعویٰ

کابل ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) افغانستان کے صوبے پنج شیر میں حالات کشیدہ ہو گئے ۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے وادی پنج شیر کو حوالے کرنے کے لیے احمد مسعود کو 4 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ دوسری جانب شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود نے موقف دیتے ہوئے کہ اہے کہ طالبان نے وادی پنج شیر پر قبضے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ صوبہ پنج شیر کسی صورت طالبان کے حوالے نہیں کریں گے ۔ اگر قبضے کی کوشش کی گئی تو مزاحمتی جنگجو لڑائی کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سوویت یونین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، اب طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ احمد مسعود نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان نے مذاکرات سے انکار کیا تو جنگ ناگزیر ہو جائے گی ۔ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح بھی اس وقت وادی پنج شیر ہی میں موجود ہیں ۔ واضح رہے ماضی میں احمد مسعود کے والد احمد شاہ مسعود بھی طالبان کے سخت مخالف رہے ہیں اور وہ طالبان کے خلاف شمالی اتحاد کے ہمراہ لڑتے رہے ہیں ۔