• Wednesday, 20 October 2021
صحافیوں اور سماجی کارکنان کیلئے اچھی خبر

صحافیوں اور سماجی کارکنان کیلئے اچھی خبر

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)سوشل میڈیاسائٹ فیس بک نے جرنلسٹ اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو عوامی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کو ہراسانی سے بچانے کیلئے پالیسیاں مزید سخت کردی ہیں۔
فیس بُک کے گلوبل سیفٹی چیف اینٹی گونے ڈیوس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو ہراسانی اور دھمکیوں سے بچانے کیلئے پالیسیاں مزید سخت کی گئی ہیں جس کے تحت اکاؤنٹس کو بھی ریمووکیاجاسکتا ہے۔
عوامی اعداد و شمار کے قانون میں اپنی تبدیلیوں کے علاوہ ایف بی نے نوجوان صارفین کو ایپ سے وقفہ لینے اور نقصان دہ مواد سے دور کرنے کےلیے نئے فیچر متعارف کرانے کا بھی کہا ہے۔
فیس بُک انتظامیہ کاکہنا ہے کہ عوامی شخصیت قرار دیئے گئے ریاست مخالفین کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورکس کو بھی اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس سے ہٹایاجاسکتاہے۔

 

آسمانی پتھر چھت توڑ کر خاتون کے پہلو میں جاگرا