• Wednesday, 20 October 2021
شہنشاہ قوالی کی 73ویں سالگرہ

شہنشاہ قوالی کی 73ویں سالگرہ

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) موسیقی کے بے تاج باد شاہ فن قوالی کو بام عروج پر پہنچانے والے لیجنڈاستاد نصرت فتح علی خان کی آج 73ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

شہنشاہ قوالی استادنصرت فتح علی13 اکتوبر 1948کو فیصل آباد کے ایک قوال گھرانے میں پیداہوئے۔استادنصرت فتح علی خان نے 16 سال کی عمرمیں قوالی کا فن سیکھا، انہوں نےقوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اورصوفی گیت گاکردنیابھرمیں شہرت حاصل کی۔

استادنصرت فتح علی خان نےموسیقی میں نئی جہتیں متعارف کروائی جس کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی۔ شہنشاہ قوالی نے ہالی ووڈ،بالی ووڈ اورلالی ووڈ کوایسامیوزک دیاکہ دیکھتے دیکھتے آپ فلم انڈسٹری پرچھاگئے۔ لیجنڈ گلوکار ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ کی بھی ضرورت بنے رہے۔ آپ نے ہالی ووڈ اورلالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں کی موسیقی ترتیب دی خصوصا آپ نے جن بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی وہ تمام فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔

شہنشاہ قوالی استادنصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے ،موسیقی کے لیے گراں قدرخدمات کے اعتراف میں ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے

برصغیر پاک وہند کے عظیم ستارے سولہ ستمبر 1997 میں محض 48 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔