شہری ڈاکوؤں پر بھاری

شہری ڈاکوؤں پر بھاری

کراچی ( نیا ٹائم ) شہر قائد میں لوٹ مار کی کوشش کو شہری نے ناکام بنا دیا ۔ یوسف پلازہ کے قریب شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر پاس سے گزرنے والی گاڑی میں موجود شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے بعد دو ڈاکو فرار ہو رہے تھے جب ایک کار سوار شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا جسے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔