• Wednesday, 20 October 2021
شہبازگل کی مریم نواز کو وارننگ

شہبازگل کی مریم نواز کو وارننگ

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنےکی وارننگ دے دی۔

اپنےایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز جادو ٹونے کی باتیں کرتی ہیں تو یہ بھی بتادیں کہ کون سے جنات نے پیسے بیرون ملک ٹرانسفر کئے؟


وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ نواز شریف سزایافتہ ہیں، ہم کیوں نوازشریف بنیں گے؟ نواز شریف مریم نواز کومبارک ہوں، عمران خان کی اپنی شناخت ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔


فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ ‏مریم صفدر جتنے مرضی جادوئی گلاس اُٹھائیں یا الہٰ دین کا چراغ رگڑیں لیکن ان کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔۔کرپشن کے مال سے بنائے گئے لندن فلیٹس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط سے ختم نہیں ہوگی، نہ اس کی سزا طوطا فال والے فیک کیلبری فونٹ سے ختم ہوگی۔


خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں۔ یہ اہم پوسٹنگز جادو ٹونے سے کرتے ہیں۔ جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو اسے لوگوں کی بھلائی کے لیے کیوں استعمال نہیں کیاجاتا؟


اُنہوں نے مزید کہا کہ جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول، ڈیزل، آٹا، سستا کردیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہ ہی ہو گا۔۔ جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپ کا حساب کچھ اور۔۔ ایسے افراد پر ہنسنا آتا ہے۔ اگران کا یہ ہی طریقہ کار رہا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔


ان کامزید کہنا تھا کہ کیا قوم کوپاگل سمجھ رکھا ہے؟ آج آپ کو ووٹ کو عزت دو کی یاد آگئی ہے۔ عمران خان کو نواز شریف بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ نواز شریف عوام کےمنتخب وزیراعظم تھے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے تھے۔ عمران خان کی سیاسی شناخت کیا ہے؟ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پہچان صرف منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے۔۔

نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری اور چاکری کرنی چاہیے نواز شریف بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے بلکہ ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

 

وزیراعظم غلط چیز پر غلط انداز میں کھڑے ہیں