شوہرقتل۔۔بیوی اغواء

شوہرقتل۔۔بیوی اغواء

گجرات ( مرزا اویس بیگ ) گجرات کے علاقے سائیں راجہ پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے شوہر کو قتل جبکہ بیوی کو اغوا کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نجف کے نام سے ہوئی ۔ کار میں ڈرائیور سمیت میاں بیوی سوار تھے اور وہ گجرات سے لاہور کی جانب جارہے تھے۔ نامعلوم ملزمان نجف کو قتل کرنے کے بعد اسکی بیوی صفیہ کو اغوا کرکے لے گئے ۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ کیا ہے اصل حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب پولیس نے کار ڈرائیور کو شامل تفتیش کرلیا۔جبکہ مقتول گجرات کے علاقہ لالہ موسی کا رہائشی ہے اور لاہور کے علاقہ اچھرہ میں مقیم تھا ، جبکہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بیوی صفیہ گجرات کے علاقہ سرائےعالمگیر کی رہائشی ہے۔