شلپا شوہر کے کن کارناموں سے بے خبر؟

شلپا شوہر کے کن کارناموں سے بے خبر؟

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈکی نامور اداکارہ شلپا شیٹی کا کہناہے کہ وہ اپنے شوہر راج کندرا کے کارناموں سے بے خبر تھیں۔پولیس حکام کی طرف سے پوچھےجانےوالے ایک سوال میں شلپاشیٹی کا کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں اس قدرمصروف تھیں کہ نہیں جانتی تھی کہ شوہرراج کندرا کیا کررہے ہیں۔؟1400صفحوں پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان رکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ انہیں اس طرح کی کسی ویب سائٹ کے کاروبار کا علم نہیں تھا اور نہ ان سے آنے والے پیسےسےمتعلق میں جانتی تھی۔کچھ عرصہ قبل انڈین میڈیا میں خبریں زیرگردش تھیں کہ بالی ووڈ اداکارہ اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر راج کندرا جب سےغیراخلاقی وڈیوز کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے انکی مصیبتیں کم ہونے کی بجائے ان میں مزیداضافہ ہورہاہے۔ کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کیلئے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس ریڈکردیتی ہے۔دوسری جانب اداکارہ کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے تاہم شلپا ان تمام تر مسائل سے جان چھڑانے کیلئےشوہر راج کندرا سے علیحدہ ہونے کاسوچ رہی ہیں۔واضح رہےکہ ناموربھارتی اداکارہ شلپاشیٹی کے خاوند راج کندرا کچھ ماہ سے غیراخلاقی وڈیوزبنانےکےجرم میں پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے مرکزی ملزم ہونے کےباعث چند دن پہلے بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔