• Wednesday, 20 October 2021
شاہ رخ خان کا بیٹا آریان گرفتار

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان گرفتار

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)ناموربالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتارکرلیاہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے پچھلے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 10 افراد کو گرفتارکرلیا۔
این سی بی حکام نے نام ظاہر نہ کرنےپربتایا تھا کہ معروف بالی وڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا لیکن بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آریان خان اِس وقت این سی بی کی حراست میں ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے اور اُن سے ساحل کے کنارے پارٹی سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
دوسری طرف این سی بی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ آریان خان کو فی الحال گرفتار نہیں کیا گیا نہ ہی ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہوئی ہے، اُنہیں صرف پوچھ گچھ کےلئے لے جایا گیا ہے۔این سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور فون کی سکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد اکٹھےکئے جاسکیں۔