• Wednesday, 20 October 2021
شاہین کہاں ٹکرانے کا امکان؟

شاہین کہاں ٹکرانے کا امکان؟

عمان(نیاٹائم ویب ڈیسک)سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ عمان کے ساحل سے محض 60 کلومیٹر ہی دور رہ گیا ۔
عمان کے میڈیا کے مطابق طوفان کے زیر اثر مسقط اور نزدیکی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔ طوفان الباطینہ کے ساحلی علاقوں سے شام کے وقت گزرے گا۔
عمان کے محکمہ موسمیات کے مطابق مسقط سمیت عمان کے شمالی اور مشرقی علاقوں کا شام کے وقت زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے، مسقط اورگردونواح میں 50 سے 110 ملی میٹر تک بارش ہو نےکاامکان ہے۔
حکام نے شمال ساحلی علاقوں سے لوگوں کو انخلاءکی ہدایت کر دی ہے جب کہ عمان میں آج اور کل عام تعطیل ہے۔
پاکستانی محکمہ موسمیات نے بھی گوادر، کیچ اور پنجگور میں شام تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سےاحتیاط برتنےکی ہدایت کی ہے۔