شاہین آفریدی کو کس بات پرفخر؟

شاہین آفریدی کو کس بات پرفخر؟

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈےکرکٹ کی نئی کِٹ میں خود کو 10 نمبر والی شرٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔ٹوئٹر پر نئی کِٹ پہنے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی دو تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں،شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک شرٹ کا نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ(شاہد آفریدی)کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا