• Saturday, 04 December 2021
شاہینوں کےعالمی ریکارڈ

شاہینوں کےعالمی ریکارڈ

 

ٹی 20ورلڈ کپ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیےانتہائی کامیاب ثابت ہوا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بہترین کارکردگی کے باوجود 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تو اپنے نام نہ کرسکی مگرٹیم نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئےبہت سارےنئے ریکارڈ قائم کردیےجوہرپاکستانی کےلیے فخراورکھلاڑیوں کی کامیابی کی علامت ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےٹی 20 ورلڈکپ میں 303بنائےجوکسی بھی پاکستانی بیٹرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں ۔اس سے پہلے چھ ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایونٹس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی 303 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکا تھا۔ بابر اعظم پہلے پاکستانی بیٹربن گئے ہیں جہنوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔دوسرے بیٹرمحمد رضوان نے 231 رنز بنائے۔ اس سے قبل سلمان بٹ نے 223 اور مصباح الحق نے 218 رنز بنائے تھے۔

چھ ورلڈکپ ایونٹس میں صرف سلمان بٹ اور مصباح الحق 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے والے پاکستانی بیٹسمین تھے مگر اس بار ایک ہی ایونٹ میں بابراعظم اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ رنز بناکرریکارڈ قائم کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں محمد رضوان نے 12 چھکے لگائے جو کسی بھی پاکستانی بیٹرکی جانب سے لگائے جانے والے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔اس سے پہلے میدان میں بڑے ایونٹ کےدوران عمران نذیر اورعمراکمل نے 10/10چھکے لگارکھے تھے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں کپتان بابر اعظم نے 28 چوکے لگائے ھیں ،ان سے قبل سلمان بٹ نے 2010 میں 26 اور عمران نذیر نے 24 چوکے لگائے تھے۔

کوئی بھی بیٹرکسی ایک ایونٹ میں دو یا دو سے زائد نصف سنچریوں سے زیادہ رنز نہیں بنا سکے تھے۔البتہ بابر اعظم نے چار مرتبہ نصف سینچریاں اورمحمد رضوان نے تین مرتبہ نصف سینچریاں بناکر منفرد ریکارڈاپنے نام کیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 میں سب سے زیادہ9 نصف سینچریاں بنائیں جبکہ 2007 کے ورلڈ کپ میں چھ اور 2010 میں چھ فیفٹیز بنائی تھیں۔

اگر ہم اسٹرئیک ریٹ کی بات کریں تو اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کااسٹرائیک ریٹ 135.9سے زیادہ رہا جبکہ 2016 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسٹرائیک ریٹ 133 اور 2007 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسٹرائیک ریٹ 127 رنز تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 47.3 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے جبکہ 2016 کے ورلڈکپ میں 27.26 اور 2009 کے ورلڈ کپ میں 26.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائےتھے ۔

پاکستانی بیٹرزکی پارٹنرشپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021میں 49.45 رنز رہی جبکہ 2016کے ورلڈ کپ میں 28.21 رنز اور 2009 کے ورلڈ کپ میں 27.50 کی ایوریج سے پارٹنرشپ قائم کی تھی۔ اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس انتہائی شاندار رہی جس پر ہم پاکستانی بجا طورپرفخرکرسکتے ہیں۔

 

(نوٹ:مندرجہ بالاتحریربلاگرکاذاتی نقطہ نظرہے،ادارہ کااس سے متفق ہوناضروری نہیں)

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ