سینئر فنکار شدید بیمار، وینٹی لیٹر پر منتقل

سینئر فنکار شدید بیمار، وینٹی لیٹر پر منتقل

ٹیکساس(نیاٹائم ویب ڈیسک)ماضی کےمعروف و سینئر فنکار طلعت اقبال شدید بیمار ہوگئے جس کے باعث وہ ٹیکساس کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اہل خانہ کے مطابق طلعت اقبال بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔یادرہےطلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم ہیں، چند ہفتے پہلے انکی بیٹی کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت زیادہ بگڑگئی ہے۔
طلعت اقبال کی بیٹی نےایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہےکہ انکے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ والد کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران انکی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی، اس وقت وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور انکے لیےاگلے 36 گھنٹےبہت اہم ہیں۔خیال رہے کہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میںمتعدد ڈراموں میں مرکزی کردارنبھائے اور فلموں میں بھی کام کیا