سید علی گیلانی نے حریت کی تابناک تاریخ رقم کی:شہباز شریف

سید علی گیلانی نے حریت کی تابناک تاریخ رقم کی:شہباز شریف

 

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مرد درویش سید علی گیلانی نےعمر بھر آزادی کشمیرکا پرچم تھامے رکھا۔  انہوں نے ٹوئٹرپرسیدعلی گیلانی کی وفات پررنج وغم کا اظہار کیااورکہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں و کشمیر کا تاریخ ساز عہد تمام ہوا، سیدعلی گیلانی نے حریت کی تابناک تاریخ رقم کی، جبرواستبداد کا کوئی ہتھکنڈا مرد حریت کا عزم صمیم متزلزل نہ کرسکا،سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق اداکیا، مرد آہن ہم پاکستانی، پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ لگاتے دنیا سے رخصت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سیدعلی گیلانی عظیم مجاہد، پختہ وابستگی کا چراغ، صاحب بصیرت قائد تھے، سیدعلی گیلانی کی شروع کی گئی ولولہ انگیز تحریک آزادی فکر کی صورت زندہ جاوید رہےگی۔