• Wednesday, 20 October 2021
سنیپ چیٹ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا

سنیپ چیٹ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا

 

لاہور(نیا ٹائم ) دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ سنیپ چیٹ کی سروس متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت#SnapChatDown ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ایپلیکیشن کھولنے اور پیغامات بھیجنے میں دشواری کا سامنا ہے اور بار بار کوشش کے باوجود ایپلیکیشن نہیں کھل رہی۔ چند روز پہلے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروس بھی ڈاؤن ہوئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔