سندھ میں کاروبار کتنے روز کھلیں گے؟

سندھ میں کاروبار کتنے روز کھلیں گے؟

کراچی ( نیا ٹائم ) سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ، ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے صرف اتوار کے روز کاروبار بند رکھنے کے احکامات کے ساتھ مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی بھی اجازت دے دی گئی ہے جو رات 12 بجے تک جاری رہ سکے گی ۔ ان ڈور شادی تقریبات سے بھی پابندی ہٹا لی گئی ہے ۔ تاہم شادی تقریبات میں صرف 200 افراد شریک ہو سکیں گے ۔ اوپن ائیر شادی تقریبات میں 400 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی ۔ ٹیمیں ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے وزٹ کرتی رہیں گے ۔ دفاتر میں بھی 100 فیصد عملہ کام کر سکے گا ۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر جبکہ ٹرینوں کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی ۔ واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں کمی آئی ہے اور شرح 4.78 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے ۔