• Wednesday, 20 October 2021
سموگ کا خطرہ

سموگ کا خطرہ

 لاہور(نیا ٹائم )صوبائی دارلحکومت لاہور میں رواں سال سموگ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے، سموگ کے معاملے پر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرنمنٹل کمیشن بھی متحرک ہوتا دکھائی دیتا ہے ، اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سےاجلاس ہوا ،اجلاس میں چیئرمین کمیشن علی اکبر نے سموگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہےاس کے علاوہ فصلوں کی باقیات کو جلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی  خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی، پندرہ اکتوبر سے واسا کی تمام ہیوی مشینری کا استعمال محدود کردیا جائےگا ،اکتیس اکتوبر سے ہفتے میں ایک دن واسا افسران، اور عملے کا سائیکل پر دفتر آئیں گے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی، چیئرمین علی اکبر قریشی نے ہدایت کی کہ تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے، سموگ پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔