• Thursday, 09 December 2021
سفید مکھی کپاس کی فصل پر حملہ آور

سفید مکھی کپاس کی فصل پر حملہ آور

صادق آباد ( نیا ٹائم ) سفید مکھی نے کپاس کی فصل پر حملہ کر دیا ۔ فصل کو بری طرح نقصان پہنچانا شروع کر دیا ۔ کاشتکار پریشان ، محکمہ زراعت بھی حرکت میں آگیا ۔ محکمہ زراعت کی ٹیمیں فیلڈ میں پہنچ گئیں ، کسانوں کو سفید مکھی کے تدارک کے لیے مشورے بھی دئیے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین کا کہنا ہے کہ   سفید مکھی کے تدارک کے لیے ٹھنڈے پانی کاسپرے کیا جائے ۔ سفید مکھی بالغ حالت میں ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتی ہے۔   ہواؤں کا رخ شمال سے جنوب کی جانب ہے ، جس کے باعث سفید مکھی کچہ کے علاقوں سے پکے کے علاقوں میں داخل ہورہی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ سید برہان الدین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈسٹرکٹ لیول پر سفید مکھی کے تدارک کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیاہے۔ ہماری  فیلڈفارمیشن جس میں زراعت آفیسر فیلڈ اسسٹنٹ اور کاٹن انسپکٹر شامل…

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ