سعید غنی کاایف آئی اے میں پیش ہونے سےانکار

سعید غنی کاایف آئی اے میں پیش ہونے سےانکار

یاد رہے گزشتہ دنوں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سعید غنی اور ناصر شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے 15 رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔آج سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئےسعید غنی کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے نے مجھے، نفیسہ شاہ اور دیگرکئی رہنماؤں کو 13 اگست کوبلایاہے اور کہاگیاہےحاضرہوں۔ نہیں توکارروائی عمل میں لائی جائےگی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ محمدسہیل ساجدنامی شخص کی درخواست پریہ سب کچھ ہورہا ہے۔ مسعود الرحمان کی تقریرپریہ سب ہورہاہے۔ تقریر کی ہم سب نے مذمت کی۔ مجھے جیسے ہی کلپ ملا۔ 18جولائی کوشوکازنوٹس جاری کیااور 22 کو ان کی رکنیت ختم کی۔صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی کا کہنا تھاکہ ہمارےکچھ کارکنوں کواسلام آبادبلایاگیا۔ میں نے ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔ کسی سے تفتیش کرنی ہے تو کراچی میں کرلیں۔ جو شخص گرفتار ہے اس کی آڑمیں پتا نہیں کتنوں کوبلایا ہے۔ وٹس ایپ پر میسجز سے نوٹس نہیں بھیجے جاتے۔سعید غنی بولے باقی افراد کا نہیں پتا لیکن میں ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ وزیراعظم کا سندھ میں وفاقی اداروں کے استعمال کا آغاز لگتا ہے

ٹیگز