• Wednesday, 20 October 2021
سعودی ما ڈل  کی نیو یارک میں دھوم

سعودی ما ڈل کی نیو یارک میں دھوم

   

نیو یارک ( نیا ٹائم ویب ڈیسک )سعودی عرب کی ماڈل صوفی الشہری نے امریکا میں  ہونیوالے نیو یارک فیشن ویک شوز میں  ماڈلنگ کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ماڈل صوفی الشہری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے نیویارک فیشن ویک میں اپنی  ماڈلنگ  کی تصاویر شئیر کیں۔ انہوں نے فیشن ویک میں ماڈلنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام ان کی ترقی اور ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کا واضح ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق صوفی کے لیے یہ سفر آسان نہیں رہا ، لیکن وہ ایک پراعتماد خاتون ہیں ، ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، اور مستقبل کے فیشن ماڈلنگ شوز میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔ماڈل صوفی الشہری نے ایک سال قبل ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کا خواب سعودی عرب میں فیشن کی دنیا کی نمائندگی کرنا اور ملک میں فیشن سے متعلقہ کئی ادارے کھولنا ہے ، چاہے وہ فیشن ڈیزائننگ ہو یا فیشن شو۔