• Saturday, 04 December 2021
سعودی عرب پاکستان سے کیا خریدے گا؟

سعودی عرب پاکستان سے کیا خریدے گا؟

اسلام آباد(نیا ٹائم) وفاقی حکومت کی جانب سے گرین مہم پاکستان ، سرسبز وشاداب پاکستان اور بلین ٹری جسے منصوبوں کے بعد اب حکومت نے بلین ٹری شہد کا 2ارب کا 2سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

بلین ٹری منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے ، جس کے تحت تین کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز اور تیس مقامات پر شہد لینے کی سہولت دستیاب ہوگی ،اس منصوبے کے تحت دوسال میں بلین ٹری شہد کی پیداوار نو فیصد بڑھا دی جائے گی۔

 

اس کے علاوہ پاکستان کااعلیٰ ایکسپورٹ کوالٹی بلین ٹری شہدسفارتکاروں کابھی پسندیدہ ترین ہےمشیر وزیراعظم امین اسلم نے برطانوی ہائی کمشنر، سعودی سفیرکو سالٹ رینج کے بلین ٹری ہنی تحفے میں دیئے۔دونوں سفارتکاروں نے پاکستانی بیری کےشہدکےساتھ تصاویربنوائیں اور منصوبےکی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

اس موقع پر سعودی سفیرنواب الملکی نے بلین ٹری ہنی میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہاکہ جتنا شہد تیار ہو سعودی عرب خریدنے کو تیار ہے۔

 

پٹرول مہنگا ، ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ