• Saturday, 04 December 2021
سجاد علی اور اداکارہ سونیا حسین کا گانا مداحوں میں مقبول

سجاد علی اور اداکارہ سونیا حسین کا گانا مداحوں میں مقبول

لاہور ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) معروف پاپ گلوکار سجاد علی اور اداکارہ سونیا حسین کا نیا گانا " قرار " مداحوں میں مقبول ہو گیا ۔ معروف پاکستان گلوکار سجاد علی نے اپنے نئے گانے " قرار " کی ویڈیو ریلیز کر دی ہے جس میں انہوں نے اداکارہ سونیا حسین کو ساتھ لیا ہے ۔ جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔

گانے کے بول " کوئی تو بات ہو ایسی قرار آ جائے ، خزاں بھی دیکھ چکے اب بہار آ جائے ، کوئی تو بات ہو ایسی کہ قرار آ جائے ۔ " ہیں ۔ ویڈیو میں گلوکار سجاد علی افسردگی کے عالم میں گانا گنگناتے نظر آ رہے ہیں ، جب کہ وہ ویڈیو میں اداکارہ سونیا حسین کو یاد کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ گلو کار سجاد علی نے اپنے گانے کی ویڈیو چند گھنٹے قبل ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے ، جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں ۔

مداحوں کی جانب سے گانے پر دلچسپ اور تعریفی کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں ۔ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گانے کے الفاظ لاجواب ہیں ، آپ کے بہت زیادہ سارا پیار ۔ دوسرے صارف نے بھی کمنٹ کیا " کیا ہی خوبصورت آواز ہے، اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ " ایک صارف نے گانے کے حوالے سے ریمارکس دئیے " ایک اور بہترین گانا ہے ۔ "

 

ڈمپل گرل کے ہاں کتنے بچوں کی پیدائش

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ