• Wednesday, 20 October 2021
زندگی صرف ایک ہے

زندگی صرف ایک ہے

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیشِ نظر لگنے والے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران ’ آن لائن ڈیٹنگ ایپ‘ پر ملنے والاضعیف جوڑارشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
ایک ضعیف جوڑی نے ’زندگی صرف ایک عدد ہے‘ کہاوت کو سچ کر دکھایا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ جم ایڈمز کی طرف سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ’آن لائن ڈیٹنگ ایپ‘ کے استعمال کا آ غاز کیا گیا، اس دوران اُن کی 79 سالا خاتون آڈری کاؤٹس سے بات چیت شروع ہوئی اور پھرفرینڈشپ ہوگئی۔
8 مہینے چلنے والی اس دوستی کے بعد اس جوڑے نے پچھلے مہینے کی 25 تاریخ کو شادی کر لی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق جم ایڈمز ایک ریٹائرڈ پروفیسر ہیں اور اُن کی اہلیہ کا 2017ء میں انتقال ہو گیا تھا جب کہ 79 سالہ آڈری کاؤٹس کی 33 سال قبل ڈیوورس ہو گئی تھی۔
یہ نیوز 78 سالہ جم ایڈمز کے بیٹے جے جے ایڈمز کی طرف سے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔
جے جے ایڈمز کا اپنے والد کے بارے میں لکھنا تھاکہ ’میرے والد نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا ہے، میرے والد نے 78 سال کی عمر میں اس وباء کے دوران اپنا پیار حاصل کرلیا۔
جے جے ایڈمز کی طرف سے یہ ٹویٹ کرنا ہی تھا کہ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح ٹویٹر پر وائرل ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا کے باعث دنیابھر میں شادیوں سمیت کسی بھی قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باعث بہت سارے کاروبار آن لائن ہو گئے ہیں اور لوگوں نے میل جول کے لئے بھی انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کاسہارا لیا۔۔

 

نکاح کے فوری بعد طلاق،،، وجہ جان کرحیران رہ جائینگے