• Saturday, 04 December 2021
زرعی مشینری پرسبسڈی دینے کےلیے کسانوں سے درخواستیں طلب ،کتنے لاکھ سبسڈی ملےگی؟

زرعی مشینری پرسبسڈی دینے کےلیے کسانوں سے درخواستیں طلب ،کتنے لاکھ سبسڈی ملےگی؟

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کےمطابق وزیراعظم کے ایگری کلچر ٹرانفرمیشن پلان کے تحت محکمہ زراعت نے صوبہ کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کو مشینوں کی خریداری کے لیے ساٹھ فیصد سبسڈی تک فراہمی یقینی بنانےکےلیےدرخواستیں طلب کرلی ہیں۔ اس ضمن میں خواہشمند کاشتکار کم سے کم پچاس ہارس پاور ٹریکٹر کامالک ہو۔درخواست گزار نہری علاقوں میں پچیس ایکڑ یا اس سے کم جبکہ بارانی علاقوں میں پچاس ایکڑ یااس سے کم زرعی زمین کامالک مزارع ہو۔کاشتکار پروائیڈرز منصوبے کی مدت کے دوران کسانوں کو یہ مشینری دینے کاپابند ہوگا۔ اس کےعلاوہ درخواست دہندہ لیٹر کے اجرا کے دس دن کےاندرمنظورشدہ فرموں کے پاس بکنگ کرانالازم ہوگا۔ورنہ سبسڈی منسوخ کردی جائےگی۔ جسےکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکےگا۔

پہلے چارسالوں کےدوران یہ مشینری کسی کوفروخت یا ٹرانسفرنہیں ہوسکےگی۔ درخواست دہندہ کو متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ ایگری کلچرل انجنیئر کے تحت آپریشن ،خرابیوں کی دوری ودیگر بھال کےلیے ایک روزہ تربیب لینا ہوگی۔زرعی مشینری کےحصول کےلیےکسان کارڈ کے حامل کاشتکاروں کوترجیح دی جائےگی۔کاشتکار یاخواہشمند حضرات اس ضمن میں زرعی مشینری وآلات کے حصول کے لیے درخواست محکمہ زراعت کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈکرسکتے ہیں۔یامتعلقہ ضلع کے اسسٹںٹ ایگری کلچر انجینیئرسےبیان حلفی دے کرحاصل کیاجاسکتاہے۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ستائس نومبرہے۔

 

بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ