• Wednesday, 20 October 2021
دھان کےکاشتکاروں کےنام پیغام

دھان کےکاشتکاروں کےنام پیغام

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کی سربراہی میں فصلوں کی باقیات کی تلفی اورسموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس کا انعقاد کیا۔

جس میں انہوں نے کاشتکاروں کو دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے سے متعلق جاری آگاہی مہم میں مزید تیزی اورگاؤں کی سطح پرکمیٹیاں بنا کر کاشتکاروں کو دھان کے مڈھو ں کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی،ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب نے مزیدکہا کہ دھان کے مڈھوں کوآگ لگانے سے فضائی آلودگی اور سموگ پیدا ہوتی ہےاور اس کی وجہ سے انسانی زندگی پرمنفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتاہے اس لئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں تندہی سے دھان کے مڈھوں کو جلائےجانے کی مانیٹرنگ کریں اورکسی بھی ایسے واقع کواپنے متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹرزکورپورٹ کرکے فوری آگاہ کریں۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کوآگاہی دی جائے کہ دھان کہ مڈھوں کوآگ لگانے سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پرموجود نامیاتی مادہ کونقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثرہوتی ہے اس لئے کاشتکار مڈھوں کو آگ لگانے کے بجائےزمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں۔