• Wednesday, 20 October 2021
دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر

دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)ہائیٹ کے لحاظ سے دنیا کے سب سے چھوٹے باڈی بلڈر کا ریکارڈ انڈیا سے تعلق رکھنے والے پراتک وتھل موہیت کےنام ہو گیا۔


گنیز ورلڈ ریکارڈ نے پراتک وتھل موہیت کو 3 فٹ 4 انچ قد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر قرار دیا۔


25 برس کے پراتک کا کہنا ہے کہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانا ایک بڑا کام ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔


گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پراتک وتھل کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے 2012ء میں باڈی بلڈنگ کا آغاز کیا تو لوگوں نے سوچا کہ وہ کمزور ہیں لیکن جم میں گھنٹوں کی سخت ورزش کے بعد اُنہوں نے لوگوں کو غلط ثابت کردکھایا اور 2016ء میں پہلی بار ایک مقابلے میں شرکت کی۔


پستہ قد باڈی بلڈرپراتک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہر انسان کچھ بھی کرسکتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اس کے پاس کوئی مقصد ہو۔


خیال رہے کہ دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے باڈی بلڈر پراتک سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال نظر آتے ہیں اور انکے 55 ہزار کےقریب فالورز موجود ہیں۔

 

شوہر کی عیادت بیوی کومہنگی پڑ گئی