دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا کیا بنا؟

دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا کیا بنا؟

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈیا کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ7جولائی کو دلیپ کمار ممبئی کے مقامی ہسپتال میں طویل علالت کےباعث وفات پاگئےتھے۔
دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعت بھی ناسازہےاور گزشتہ دنوں بھی ان کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
لیکن اب دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سائرہ بانو کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ انکاآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار 1940ء سے 1960ء کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھا ئے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،انکی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم شامل ہیں