• Wednesday, 20 October 2021
خاکروب نے بچی کی عزت کو خاک کردیا

خاکروب نے بچی کی عزت کو خاک کردیا

 شیخوپورہ (نیا ٹائم ) پنجاب  میں بچوں سے  ز یادتی   کے بڑھتے واقعات  سے شہریوں  میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، پولیس بھی جرائم پر قابو پانے  میں  ناکام  ہوچکی ہے  شیخوپورہ  کے علاقے  ہاؤسنگ کالونی   میں  زیر تعلیم سرکاری سکول     میں پانچویں  جماعت کی طلبہ  سے زیادتی کا واقعہ ، پولیس  نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،  جبکہ بچی سے زیادتی  کرنے والا  ملزم سکول کا خاکروب  ہے  ،پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد سکول کے خاکروب کوزیادتی کے  الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا  ہے کہ  متاثرہ لڑکی نے بھی اپنے بیان الزام  لگایا ہے کہ ملزم نے سکول میں اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، بچی نے پہلے اپنی والدہ کو اس واقعے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد بچی کی والدہ نے  متعلقہ پولیس سٹیشن سے رجوع کیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی معاونت سے واقعے کی ابتدائی تفتیش  کرائی گئی اور گزشتہ  روز سکول کے مذکورہ خاکروب کو گرفتا کیا گیا  ۔ بچی کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہسپتال کیا گیا جہاں ڈاکٹرز  نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق  کردی ،دوسری جانب  زیرحراست ملزم نے بھی پولیس تفتیش کے دوران بچی سے زیادتی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس  کی  جانب  سے ملزم کےخلاف علاقہ مجسٹریٹ سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل  کیا گیا جبکہ  متاثرہ بچی کے خاندان نےآئی جی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لےکر ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر سی ای او ایجوکیشن ملک منظور کے حکم پر خاکروب کو نوکری سے بھی برخاست کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ ایجوکیشن  کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ سکول پرنسپل کو بھی شوکاز نوٹس دےکرتین  دن میں جواب طلب کرلیا گیا ہے جبکہ  واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے سینئر اساتذہ پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔