• Wednesday, 20 October 2021
حکومت بھنگ کی اہمیت جان گئی

حکومت بھنگ کی اہمیت جان گئی

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستان میں آج بھنگ کی کاشت کےمنصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔۔ اس منصوبے کو ’ہیمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ پروگرام 2021‘ کا نام دیا گیا ہے۔
انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد روات کے قریب کلیام موڑپر انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں کیا گیا ہے۔پی سی ایس آئی آر حکام کاکہنا ہے کہ اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مستقبل میں بہت زیادہ فارن ایکسچینج حاصل کرسکےگا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ریسرچ آرگنائزیشن پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ یہ منصوبہ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کمپلیٹ کرےگی۔
اس منصوبے کو پی سی ایس آئی آر کا لیڈ پراجیکٹ کہا جا تاہے، انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت روات کے گرین ہاؤس میں ابتدائی طور پر پانچ ایکڑ اراضی پر ہوگی، بھنگ کی کاشت کا نارمل سیزن ختم ہو چکا ہے اسی لیے اس کی اِن ڈور کاشت کی جائےگی۔خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کےکنٹرول سنبھالنے کے بعد اور بھنگ کی کاشت پر پابندی کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھنگ کی قیمتیں اور ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی ہے۔وجہ یہ ہے کہ بھنگ کا استعمال کینسرجیسے موذی مرض اور پین کلر جیسی ادویات میں ہوتاہے۔پاکستان میں بھی اس چیز کی کاشت سے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے اور بین الاقوامی مارکیٹ سے خطیر زرمبادلہ کمایا جا سکے گا۔